پشاور دھماکہ،دیر باجوڑ میں کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں،آئی جی کا انکشاف

پشاور دھماکہ،دیر باجوڑ میں کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں،آئی جی کا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی خیبر پختونخواہ ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے،شیئر نہیں کرسکتا،

آئی جی خیبر پختونخواہ ثناء اللہ عباسی کاکہنا تھا کہ شرپسندوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،دیر باجوڑ میں بھی کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں،کل بھی تھریٹ الرٹ سے متعلق اجلاس کیا،صوبے کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے

آئی جی خیبر پختونخواہ ثناء اللہ عباسی کاکہنا تھا کہ مدرسے میں حملے سے متعلق مخصوص تھریٹ نہیں تھا،صوبے میں 30ہزار مساجد اور4 ہزار مدارس ہیں،مدرسے میں دھماکے کا دکھ ہے،سی ٹی ڈی نے متعدد حملے ناکام بنائے جو نہیں بتائے گئے،

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پشاور میں بڑے عرصہ کے بعد دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے، مدرسے پر حملہ بزدلانہ حرکت ہے،بزدل دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں،اے پی ایس کے بعد مدرسہ کے بچوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، پشاورمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی مگر دشمن نے سافٹ ٹارگٹ تلاش کیا ،

دھماکے کے 96 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال لائے گئے،دھماکے میں جاں بحق 7 افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی،زخمیوں میں بیشتر کا تعلق افغانستان اورقبائلی اضلاع سے ہے،زخمیوں میں 4 بچوں سمیت 35سال تک کے طلبا اور دیگر افراد شامل ہیں،

دھماکےمیں 4 زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے ،دھماکے کے کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے،متعدد زخمی شہر کے دیگر اسپتال منتقل کیےگئے ہیں،

3 زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ریفر کیا گیا، زخمیوں میں 10 سال اور اس سے کم عمر 4 طلبا شامل ہیں ، 7 لاشیں بھی لیڈی ریڈنگ اسپتال لائی گئیں،

پشاور میں دھماکا، مدرسے کے 5 طلبا جاں بحق، 50 زخمی

مشکوک شخص مدرسے میں آیا اور یہ چیز چھوڑ کر گیا جس کے بعد دھماکہ ہوا، پولیس

پشاورمدرسے میں دھماکے کے بعد کے مناظر کی ویڈیو

مدرسے میں کلاس جاری تھی،مہتمم پڑھا رہے تھے، اچانک دھماکہ ہو گیا، کلاس کی ویڈیو وائرل

پشاور مدرسہ دھماکہ،اموات اورزخمیوں میں اضافہ

ریسکیو 1122 نے کتنے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا؟ زخمیوں کو خون کاعطیہ دینے کی اپیل

مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، مریم نواز

یوم سیاہ کشمیر کے باعث دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے

پشاور دھماکہ، وزیراعظم کا سخت رد عمل سامنے آ گیا،بڑا اعلان

پشاور دھماکہ، آصف زرداری بھی خاموش نہ رہ سکے، تنقید کے ساتھ مطالبہ بھی کر دیا

پشاور دھماکہ، زخمیوں میں اضافہ،ہدف کون تھا؟ مدرسہ مہتمم نے کا بیان آ گیا

مدرسہ دھماکہ،سانحہ اے پی ایس کے دکھ تازہ ہو گئے، نواز شریف

وفاقی کابینہ اجلاس، پشاور مدرسہ حملے بارے کیا ہوئی بات؟

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد میں مدرسے سے ملحقہ مسجد میں دھماکے میں 7 افراد شہید اور 100 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈکلیئر اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

دھماکا مسجد کے مرکزی ہال میں اس وقت ہوا جب تدریسی عمل جاری تھا، اسی دوران ایک شخص بیگ اٹھائے ہال میں داخل ہوا اور پھر کچھ لمحوں بعد زور دار دھماکا ہوگیا۔ مسجد کے ایک طرف کی دیوار گرگئی، چھت سے پلستر اکھڑ گیا، کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، منبر کے قریب گڑھا پڑ گیا، شیشوں کی کرچیاں، طلبا کے بستے اور پنسلیں فرش پر بکھر گئیں، ریسیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،

Comments are closed.