روس کے سفیر کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات، اسٹرٹیجک پارٹنرشپ پر بات چیت
   

باغی ٹی وی : روس کے سفیر کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا

چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی مراسم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان اسٹرٹیجک پارٹنرشپ سے علاقائی امن اور ترقی میں مدد ملے گی۔ خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال مستحکم رابطہ کاری کی متقاضی ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، سفارتی و اقتصادی تعاون میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ 
بین الاقوامی سطح پر تعاون ایک دوسرے پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی مفید ثابت ہو رہے ہیں۔  تجارت اور عوامی سطح پر روابط کے علاوہ دوسرے شعبوں میں تعاون کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ 
تجارتی حجم کو بڑھانے کیلئے دونوں ملک سنجیدگی کے ساتھ رابطوں میں ہیں۔  

باہمی تعاون کے ذریعے تجارتی سطح پر رابطوں کو بڑھانے کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔روس اور پاکستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان ایک پرُ امن ملک ہے اور امن اور ترقی کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔
پارلیمانی رابطہ کاری کے ذریعے دوطرفہ تعاون اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔پاکستان روس کیلئے انتہائی اہم ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو سماجی اور اقتصادی سطح پر مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

****

Shares: