بالی وڈ کی معورف و مقبول اداکارہ کرینہ کپور کا فلم ’جب وی میٹ‘ کے 13 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ انسان زندگی میں حقیقت میں جو چاہتا ہے اسے وہی ملتا ہے۔
باغی ٹی وی :بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ’جب وی میٹ‘ کو 13سال مکمل ہوگئے جس میں کرینہ کپور کے ساتھ شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔فلم کے 13 سال مکمل ہونے پر اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے سابق قریبی دوست شاہد کپور کے ساتھ فلم ’جب وی میٹ‘ کے سیٹ کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی ہے۔
کرینہ کپور کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ اور شاہد کپور کے ساتھ فلم کے ڈائریکٹر امتیاز علی بھی موجود ہیں جبکہ یہ تینوں اسکرین پر فلم کے منظر دیکھنے میں مصروف ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CGzN8topngN/?utm_source=ig_embed
انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کیپشن میں فلم ’جب وی میٹ‘ کا مشہور ڈائیلاگ لکھا کہ مجھے تو لگتا ہےلائف میں جو کچھ انسان حقیقت میں چاہتا ہے اُسے دراصل وہی ملتا ہے
کرینہ کپور نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اداکار شاہد کپور اور ڈائیریکٹر امتیاز علی کو بھی ٹیگ کیا اور اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے کیپشن میں ہیش ٹیگ 13YearsOfJabWeMet کا بھی اضافہ کیا۔
خیال رہے کہ2004 میں کرینہ اور شاہد کی پہلی فلم ’فدا‘ ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی جبکہ کرینہ اور شاہد بھی ایک دوسرے کے دل میں جگہ بنانے میں بھی کافی حد تک کامیاب ہوگئے تھے-
بعد ازاں شاہد کپور سے تین سال سے زائد عرصے تک قریبی دوست رہنے کے بعد ’جب وی میٹ ‘ کی ریلیز کے فوراً بعد ہی سیف علی خان سے دوستی کرلی تھی اور ان کے ساتھ فلم ’ٹشن ‘ بھی سائن کی تھی۔
2012 میں کرینہ کپور بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں 2016 میں ان کے ہاں تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی۔
دوسری جانب شاہد کپور نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی ان کے دو بچے ہیں بیٹی کا نام میشاء جبکہ بیٹے کا نام زین ہے۔