دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی حراست میں
سرگودھا۔ 2004ء سے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کوتھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ سب انسپکٹر محمد عظمت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے سال2004ء سے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد ارشد ولد منظور احمد سکنہ چک نمبری22جنوبی کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتاراشتہاری مجرم نے ستمبر2004ء کو منشیات فروشوں کی مخبر کرنے پر پمپ ایکشن بندوق سے فائرنگ کرکے طارق محمود اور ارشد عرف ممتاز کو ناحق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے رْوپوش ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔