قاہرہ :بچے پیدا کرنے کا شوق ہے توپھران کوسنبھالا بھی کریں،والدین بننا سیکھیں ،9 دن تک گھر پر تنہا رہنے والے 4 ماہ کے بچے کی موت،عدالت کاسخت فیصلہ،اطلاعات کے مطابق مصر میں والدین کی غفلت کے نتیجے میں 4 ماہ کا بچہ 9 روز تک گھر میں تنہا رہنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چند ماہ کے بچے کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ قلیوبیہ میں پیش آیارپورٹ کے مطابق انس نامی بچے کے 28 سالہ والد اور 24 سالہ والدہ نے اسے گھر پر اکیلا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ عدالت والدین پربہت زیادہ برہم ہوئی اوریہاں تک کہہ دیا کہ تمہیں بچے پیدا کرنے کا شوق ہے تو ان کوسنبھالے گا کون ، عدالت نے کہا کہ والدین کی اس قدر غفلت سمجھ سے باہر ہے ،
رپورٹ کے مطابق بچے کے والدین کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس کی والدہ جھوٹ بول کر گھر سے چلی گئی تھیں۔تاہم غفلت کے نتیجے میں بچے کی موت کے الزام میں اس کے والدین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
4 ماہ کے بچے کی والدہ نے گھر سے جاتے ہوئے اپنے شوہر سے کہا تھا کہ وہ گروسری کے لیے باہر جارہی ہیں اور وہ اپنے ساتھ بڑے بیٹے کو لے کر گئی تھیں۔تاہم وہ گروسری کے بجائے اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھیں اور دوسری جانب بچے کے والد اپنے کام پر چلے گئے تھے۔
جاں بحق ہونے والے بچے کے والد گھر سے دور ملازمت کرتے ہیں جس کے باعث وہ ایک ہفتہ یا اس سے زائد تک گھر نہیں آتے۔9 روز بعد جب وہ اپنے کام سے گھر لوٹے تو انہوں نے اپنے 4 ماہ کے بچے کو مردہ حالت میں پایا۔انہوں نے پولیس میں واقعے کی رپورٹ درج کروائی اور اہلیہ پر بچے کو تنہا چھوڑنے کا الزام عائد کیا۔
دوسری جانب بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ ان کا خیال تھا کہ بچہ والد کے ساتھ ہے جبکہ انس کے والد یہ سوچ کر اپارٹمنٹ سے گئے تھے کہ ان کی اہلیہ گھر واپس آئیں گی لیکن وہ نہیں آئیں۔