پاکستان میں 3 ماہ بعد ایک روز میں پھر کرونا کے سب سے زیادہ مریض
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس پاکستان میں پھر پھیلنے لگا، دوسری لہر شروع ہو گئی، چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے 908 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 16 اموات ہوئی ہیں
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد د6 ہزار775 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد3 لاکھ31ہزار108 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں 3 لاکھ12ہزار638کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد11 ہزار695 ہے
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 19 ہزار454ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 3 ہزار587، سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار765، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار277، بلوچستان میں 15 ہزار 876، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 211 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 938 مریض سامنے آئے ہیں
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 347 اور سندھ میں 2 ہزار 611،خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 273، اسلام آباد میں 215، بلوچستان میں 149، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 88 ہو گئی ہے۔اموات ہو چکی ہیں
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں شاپنگ مالز، دکانیں اور مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مین کرونا پھیلنے میں تیزی آنے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ملک بھر میں تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تفریح گاہیں اور پارک بھی شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل سٹورز، کلینک اور ہسپتال اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے اور کھلے رہیں گے۔ حکام کی جانب سے کورونا کی روک تھا کیلئے ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔
واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس پاکستان میں بھی پھیلا تا ہم پاکستان نے قدرے قابو پا لیا،ایس او پیز کے تحت تمام شعبہ جات کھول دئے گئے تا ہم عوام کی جانب سے ایس او پیز کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کرونا کے مزید پھیلنے کا خطرہ ہے
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا
پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی
دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی میدان سجائے ہوئے ہیں، جلسوں میں کرونا ایس او پیز کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا، جلسوں سے بھی کرونا کے پھیلنے کا خطرہ ہے
این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے








