گستاخانہ خاکوں کیخلاف حکومت کاسخت احتجاج:سینیٹرفیصل جاویدپاک فرانسیسی پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی کنوینئرشپ سےمستعفی ہوگئے

0
36

اسلام آباد:گستاخانہ خاکوں کیخلاف حکومت کاسخت احتجاج:سینیٹرفیصل جاویدپاک فرانسیسی پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی کنوینئرشپ سےمستعفی ہوگئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ایک انتہائی ذمہ دارساتھی اورپارٹی رہنما سینیٹرفیصل جاوید نے گستاخانہ خاکوں کیخلاف پاک فرانسیسی پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی کنوینئرشپ سےاستعفیٰ‌دے دیا ہے

ذرائع کے مطابق سینیٹرفیصل جاوید نے فرانسیسی صدر کے توہین آمیز رویے کیخلاف شدید احتجاج کیا اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

فیصل جاوید نے پاک فرانسیسی پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی کنوینئرشپ سے استعفیٰ دیا ہے۔ فیصل جاوید نے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھجوا دیا ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ فرانسیسی صدر کے اقدام سے انسانیت تقسیم اور شدت پسندی بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی کے نام پر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا ناقابل قبول ہے۔ مقدس ہستیوں کی توہین کےخلاف عالمی سطح پر قانون سازی وقت کا تقاضا ہے۔

واضح رہے فرانس میں گستاخانہ خاکوں اور اسلام مخالف بیانات پر پوری مسلم امہ غم اور غصے میں ہے، پاکستان سمیت مسلم ممالک میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے بیانات کی مذمت کی گئی اور ان بیانات کو شرپسندی اور انتہاء پسندی قرار دیا گیا۔

پاکستان میں سینیٹ اور اسمبلیوں میں پیارے رسول حضرت محمد ﷺ سے محبت اور اپنے ایمان کی مضبوطی کیلئے قراردادیں منظور کی گئیں، جبکہ قومی سطح پر بھی مسلمانوں نے بھرپور احتجاج کیا اور فرانسیسی صدر کے انتہاء پسندانہ رویے کیخلاف ایکشن کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فرانس میں گستاخانہ خاکوں اور اسلام مخالف بیانات پر وزیراعظم عمران خان نے مسلمان ممالک کے سربراہان کو ایک خط کے ذریعے پر زور دیا ہے کہ اسلامو فوبیا اور خاص کر یورپی ممالک کے رہنماں کے بیانات کے خلاف انتہاپسندی کو توڑنے کیلئے متحد ہو کر قائدانہ کردار ادا کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر 28 اکتوبر کو مسلمان حکمرانوں کے نام لکھے گئے خط کو جاری کیا اور یہ خط فرانس میں پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے ان فعل کی حمایت کے کئی دنوں بعد لکھا گیا ہے۔

Leave a reply