زمبابوے کو آغاز ہی میں مشکل کا سامنا
باغی ٹی وی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اور اس کو شروع میںہی ایک وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا. جب چمو چبابا حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے.
ٹاس کے بعد مختصر گفتگو کرتےہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔حیدر علی اورموسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کر کے حارث سہیل اور وہاب ریاض کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
دوسرے میچ کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عابد علی، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخاراحمد اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔
شاہین آفریدی، حارث روَف، موسیٰ خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شاداب خان ٹانگ میں کھچاؤ کا مسئلہ ہے جب کہ حارث سہیل کو گروئن انجری کا سامنا ہے۔