وزیراعظم عمران خان کا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان
باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کے دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں خطاب کرتےہوئے انہوں نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کیا ہے. وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام مشکل میں ہیں اور مشکلوں کا سامنا کررہے ہیں،منظم منصوبے سے پاکستان کے خلا ف سازشیں کی جارہی ہیں،بھارت نے 5اگست 2019میں جو کشمیر میں کیا کسی اور حکومت نے نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ آج اگر ہم آزاد ہیں تو سیکیورٹی فورسز کی وجہ سے ہے . ورنہ ہمارا بھی وہی حال ہوتا جس دوسرے مسلم ممالک کا ہے. ہمیںاپنی فوج پر فخر ہے. آج ملکی سلامتی کو پھر سے خطرہ ہے جسکے لیے اندرونی اور بیرونی طور پر سازشیں ہو رہی ہیں.
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پوری اپوزیشن صرف ایک ایجنڈے پر متفق ہیں کہ کیسے اپنی کرپشن بچانی ہے آج ان کو این آرو دے دوں تو یہ سب خاموش ہوجائیں گے. آج اگر جنرل باجوہ اور جنرل فیض کےخلاف ڈاکو بول رہیں ہیں تو اس کا مطلب ہیں یہ جنرل بالکل درست ہے. آج میر جعفر اور میر صادق پھر سے اپنی فوج کی جیت اور فتح کو متنازعہ بنا رہے ہیں. یہ سب ڈرامہ اسی لیے رچایا جا رہا ہے. کہ ان کو کلین چٹ دے دی جائے . لیکن میرا آج پوری قوم سے وعدہ ہے کہ ان کو کبھی این آر او نہیںدو گا. آپ آنے والے دنوں میں دیکھیں گے کہ کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں اور کس کی پیشانی پر پسینہ آتا ہے .
وزیرا عظم ڈوگرا راج سےآزادی کی 73 ویں سالگرہ کی تقریب میں شریک ہیں، وہ دیامر بھاشا ڈیم کا بھی دورہ کریں گے.
گلگت بلتستان کے عوام آج ڈوگرا راج سے نجات کا دن منا رہے ہیں، 73 سال قبل گلگت بلتستان کی عوام نے آج کے دن ڈوگرا راج کو مسترد کرکے پاکستان کا پرچم لہرایا تھا، دن کی مناسبت سے وزیراعظم گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں شریک ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ گلگت بلتستان کی عوام کیلئے خوشی کا موقع ہے کیونکہ 73 برس قبل ان کی سرزمین کو آزاد کروا لیا گیا، انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ یکم نومبر ہر سال یہاں کی عوام کے ساتھ گزاروں۔ تقریب میں گورنر گلگت بلتستان، نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہیں