آنے والے دنوں میں قوم دیکھے گی کس کے ماتھے پر پسینہ تھا اور کس کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں،وزیراعظم
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، وزیرا عظم عمران خان نے گلگت بلتستان دورے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ اور اپوزیشن کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں قوم .ان شاءاللہ آنے والے دنوں میں دیکھےگی کہ کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں اور کس کے ماتھے پہ پسینہ آتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی آزادی پریڈ سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اگر یہ ڈاکو چیف آف آرمی اسٹاف اور آئی ایس آئی کے چیف کے خلاف ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ یہ ٹھیک لوگ ہیں اور انکو منتخب کرنے پر میں اللّٰہ کا شُکر ادا کرتا ہوں۔مجھے معیشت اور الیکشن پر بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے فوج اور سیکیورٹی اداروں کا دفاع کرتےہوئے کہا کہ آج ہم اگر آزادی کے ساتھ اس ملک میںپرامن طور پر رہ رہے ہیں تو یہ ہماری فوج کی وجہ سے ہے. ہمیں اپنی سکیورٹی فورسز پر فخر ہے. بھارت کو ہر محاذ پر شکست دینے والے ہمارا فخر ہیں. ان کا دفاع ہماری زمہ داری ہے.
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام آج ڈوگرا راج سے نجات کا دن منا رہے ہیں، 73 سال قبل گلگت بلتستان کی عوام نے آج کے دن ڈوگرا راج کو مسترد کرکے پاکستان کا پرچم لہرایا تھا، دن کی مناسبت سے وزیراعظم گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں شریک ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ گلگت بلتستان کی عوام کیلئے خوشی کا موقع ہے کیونکہ 73 برس قبل ان کی سرزمین کو آزاد کروا لیا گیا، انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ یکم نومبر ہر سال یہاں کی عوام کے ساتھ گزاروں۔ تقریب میں گورنر گلگت بلتستان، نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہیں