رواں سال پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے شوہر کو اپنی طاقت قرار دیا ہے۔

باغی ٹی وی : اداکارہ سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی اور اپنے شوہر فلک شبیر کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتاہے- سارہ خان نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر گلوکار فلک شبیر کی تصویر پوسٹ کی ہے-

سارہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں فلک شبیر نے نیلے رنگ کی جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ دھوپ سے بچنے کے لیے آنکھوں پر کالا چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔

سارہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ تصویر اُن کی ہے جو میری طاقت ہیں-

اداکارہ کا اپنے شوہر کے لیے اس محبت بھر ے پیغام کو مداحوں ی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین نے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020 کی بہترین جوڑی قرار دیا تھا۔

Shares: