’’خونِ دل دے کر نکھاریں گے رُخِ برگِ گلاب ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے‘‘ایکس سروس مین سوسائٹی

0
838

لاہور : ’’خونِ دل دے کر نکھاریں گے رُخِ برگِ گلاب ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے‘‘ایکس سروس مین سوسائٹی ،اطلاعات کے مطابق افواج پاکستان کے ریٹائرڈ رینکس کی ملک گیر تنظیم نیشنل ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری میجر حبیب خان میو ایڈووکیٹ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے ایک خصوصی ملاقات ملک کی موجودہ ابتر حالات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک بار پھر انتہائی پیچیدہ صورتحال کا شکار ھے۔۔

نیشنل ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری میجر حبیب خان میو ایڈووکیٹ نے کہا کہ ریاستی اداروں کو مسلسل سیاسی اشرافیہ کی سازشوں کا شکار بنایا جارھا ھے۔۔۔سول اداروں کی کارکردگی کو سالہا سال سے بد دیانتی۔۔۔۔نا اھلی۔۔اور سیاسی مداخلت کے باعث غیر معیاری نتائج کی بدترین مثال بنا دیا گیا ہے۔۔صرف عدلیہ اور فوج بچے ھیں مگر سوچی سمجھی پلاننگ اور پاکستان دشمن قوتوں کی معاونت سے پاک افواج تنقیص۔۔۔تزلیل۔۔۔توھین۔۔۔ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔۔۔جس کا قوم کی بجائے دشمنوں کو ھی فایدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔

نیشنل ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری میجر حبیب خان میو ایڈووکیٹ نے کہا کہ افواج پاکستان کی خدمات۔۔۔۔محنت اور عظیم قربانیاں پوری قوم کو اظہر من الشمس ھیں ۔۔۔صرف کرپٹ لوگوں کو پیٹ میں مروڑ اٹھ رھے ھیں۔۔۔۔۔ملک عزیز میں تیس لاکھ کے قریب ریٹائرڈ فوجی جس میں ھر رینک کے فوجی شاملِ ھیں ھر وقت قوم اور ملک کیلئے جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ھیں کسی بد کردار۔۔۔خائن۔۔بد دیانت۔۔۔قبضہ مافیا۔۔۔ڈرگ مافیا۔۔۔منی لانڈرنگ مافیا۔۔۔کو کوئی غلط فہمی نہیں رھنی چاھئیے۔۔۔۔

نیشنل ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری میجر حبیب خان میو ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستانی ایک عظیم قوم ھیں جنہوں نے فقید المثال جدوجھد اور ناقابلِ بیان قربانیوں کے بعد پاکستان کے قیام کو ممکن بنایا تھا۔۔۔۔اور یہ حقیقت میں اللہ تعالیٰ کا ھم پر بھت بڑا احسان ھے ۔۔۔ ھر سابق فوجی چاھے وہ عمر کے کسی بھی حصےمیں ھو اسلام۔۔۔پا کستان اور قوم کا سرفروش سپاھی ھے اور آخری سانس تک اپنا عہد وفا نبھانے گا۔۔۔۔تو تیر آزما میں جگر آزماؤں۔۔۔۔مگر قوم کو اب فرقہ واریت۔۔۔لسانیت۔۔۔علاقائیت۔۔۔برادری ازم سے بچنا ھو گا جس نے ھمارے اتحاد اور اجتماعی صلاحیتوں کو ناقابل بیان نقصانات سےبارھا دوچار کیا ھے۔۔۔۔اور ھم سب اب مزید منفی رویوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔۔۔۔

نیشنل ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری میجر حبیب خان میو ایڈووکیٹ نے کہاکہ ھر شخص کو اپنی قومی ذمہ داریوں کا احساس اور ادراک کرنا ھوگا کیونکہ ھر فرد ھے ملت کے مقدر کا ستارہ۔۔۔۔۔۔ھر شعبے لوگ دوسرے شعبوں کا احترام کرنے کا عزم صمیم کریں ۔۔۔۔سچے مسلمان اور پاکستانی بن کر ایک دوسرے کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں ۔۔بین المزاھب۔ ھم آھنگی اور دیانتداری میں پوری عالمی برادری ھم سے سیکھے نہ کہ ھم بد دیانتی اور نااھلی میں اول آئیں

Leave a reply