کرونا کا خوف، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے قرنطینہ کر لیا
کرونا کا خوف، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے قرنطینہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانو نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ میں نے ایک شخص سے ہاتھ ملایا تھا جس کا کوروناٹیسٹ مثبت آیا تاہم مجھ میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے۔ میں ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کے مطابق قرنطینہ میں رہوں گا عالمی ادارہ صحت کی طے کردہ تمام تر احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں اور ساتھ ہی گھر سے کام کر رہے ہیں، میں اور میرے ساتھی جانیں بچانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔
I have been identified as a contact of someone who has tested positive for #COVID19. I am well and without symptoms but will self-quarantine over the coming days, in line with @WHO protocols, and work from home.
— Tedros Adhanom Ghebreyesus (@DrTedros) November 1, 2020
اس سے قبل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے کہا تھا کہ ہمیں ویکسین کی ضرورت ہے اور قوی امید ہے کہ سال کے آخر تک کورونا ویکسین مل جائے گی۔عالمی ادارہ صحت کی زیر نگرانی 9 کورونا ویکسینز پر کام جاری ہے۔
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا
پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین بننے پر سال 2021 کے آخر تک عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس کی دو ارب خوراکیں دنیا میں تقسیم کی جائیں گی۔