آبنائے ہرمز میں کسی بھی آئل ٹینکرکو روکنے سے ایران نے تردید کی ہے
ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا ہے کہ خلیج بصرہ میں ایک غیر ملکی آئل ٹینکر میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کی مدد کےلیے ایرانی ماہرین نے خدمات پیش کی ہیں۔
موسوی نے سرکاری ٹی وی پر متحدہ عرب امارات کا نام لیے بغیر کہا کہ خلیج بصرہ میں ایک غیر ملکی آئل ٹینکر میں تکنیکی خرابی ہو گئی تھی جس پرہمارے ماہرین نے خرابی رفع کرنے کےلیے جہاز کو ایرانی سمندری حدود میں دھکیلا تھا لہذا ایرانی قبضے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز میں محو سفر ایک اماراتی آئل ٹینکر سے گزشتہ ہفتے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا ۔
یاد رہے کہ روس نے اس سے پہلے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ جبل الطارق میں ایرانی آئیل ٹینکر کو روکنے کا برطانوی اقدام یورپی حکومتوں کے ان دعوؤں کے برخلاف ہے۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ لندن، واشنگٹن اور مغرب کے دیگر ممالک ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے بجائے صورتحال کو بدتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔