الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا)سینئرصحافی کرائم رپورٹر حسنین شاہ کی سی سی پی او لاہور کی ہدایات پراغواء کی پرزور اور شدید الفاظ کی جاتی ہے۔ اس موقع پر ایمرا باڈی اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سئنیر صحافی آصف چودھری کی سربراہی میں مشترکہ اجلاس ہوا
جس میں کرائم رپورٹرز فرحان علی خان، مشرف شاہ، رانا عامر، علی چوہدری، انفارمیشن سیکرٹری سرفراز خان، عابد چودھری، رمضان بیگ، ممبر گورننگ باڈی ایمرا اسرار خان،ممبر گورننگ باڈی ایمرا ثاقب سلیم بٹ، خرم عباس، عدنان خالد، ملک مشتاق، خاور مغل،جابر وقاص، فراز نظام، شعیب بھٹی، رانا طاہر، اور رفیق سلطان نے شرکت کی
ایمرا صدر محمد آصف بٹ, سئنیر نائب صدر جواد ملک، نائب صدر عرفان ملک، ایمرا سیکرٹری سلیم شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری نعمان شیخ، فنانس سیکرٹری ارشد چودھری، سئنیر جوائنٹ سیکرٹری کنور عزیر، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ قادر، انفارمیشن سیکرٹری شفیق شریف، اور آفس سیکرٹری افضل سیال کی جانب سے اپنے مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ آج دنیابھرکے صحافیوں کے خلاف جرائم سے تحفظ کا عالمی دنیا منایا جارہا ہے۔جبکہ سی سی پی او لاہور عمرشیخ نے اس دن کویاد گاربنانے کے لئے لاہور سے سینئر صحافی کرائم رپورٹر حسنین شاہ کوپنجاب پولیس کے ذریعےاغواءکرلیا ہے۔صحافی کے خبر دینے پر اسے زبردستی اغواء کرنے پر سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب پولیس کے اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پنجاب پولیس کا یہ اقدام اظہار رائے پر پابندی لگانے کے مترادف ہے۔ جوکہ ایک قابل مذمت فعل ہے۔ایمرا باڈی پولیس گردی کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ سی سی پی او کے اس مذموم فعل کو باعث شرم گردانتی ہے۔ ہماری وزیراعظم ، وزیراعلی پنجاب، وزیر قانون پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے اپیل ہے کہ سی سی پی او لاہور عمرشیخ کے اقدام پر نوٹس لیں۔ اور سینئر صحافی حسنین شاہ کوجلدازجلد رہا کیا ورنہ سی سی پی او لاہور کے خلاف ایمرا باڈی دیگر صحافتی برادری کے ساتھ ملکر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرے گی اور یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک صحافی حسنین شاہ کورہا نہ کیا جائے۔