کراچی (باغی ٹی وی )گلشن معمار سے بلڈر کے بیٹے عادل ولد تاج عالم کے اغواء ہونے کا معاملہ،پولیس نے عادل کو بلوچستان کے علاقے چھٹ پٹ سے ڈھونڈ نکالا۔

پولیس نے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف اغواء کا مقدمہ نمبر 507/2020 درج کیا تھا۔عادل ولد تاج عالم نے اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر جانے کا اعتراف کیا۔

عادل پوری منصوبہ بندی سے پہلے کوئٹہ گیا اور وہاں سے جھٹ پٹ کے علاقے میں قیام کیا۔پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عادل کی مانیٹرنگ کرتی رہی۔عادل نے جھٹ پٹ پہنچ کر اپنے کزن سے رابطہ کیا اور اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔

عادل کے گھر والوں نے رابطے کے متعلق پولیس کو آگاہ کیا۔ایس ایچ او گلشن معمار فوری بلوچستان کے علاقے جھٹ پٹ روانہ ہوئے اور عادل کو کراچی لے آئے۔پولیس مزید ضابطے کی کارروائی مکمل کر رہی ہے

Shares: