بورےوالا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر محکمہ انہار کے ایس ڈی او کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 407 ای بی کے رہائشی محمد سلیم نے پانی کی وارہ بندی کے لیے محکمہ انہار بنگلہ بورےوالا کے ایس ڈی او محمد سعید ڈھڈی کے پاس درخواست گزاری جس نے کام کرنے کے لئے زمیندار سے 10 ہزار روپے رشوت طلب کی جس کی اطلاع پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ محمد سرفراز ایبک نے سول جج کے ہمراہ چھاپہ مار کر ایس ڈی او محکمہ انہار سعید احمد ڈھڈی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور 10 ہزار کے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے۔ ایس ڈی او کے خلاف رشوت کا مقدمہ درج کر کے تھانہ دانیوال کی حوالات میں بند کر دیا۔۔
جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ باغی ٹی وی 2025