صدربائیڈن بنیں‌ یا ڈونلڈ ٹرمپ رہیں ،امریکہ تباہیوں کی طرف ہی جائے گا، دنیامتاثرہوگی،جنرل غلام مصطفیٰ‌،صابرشاہ،سلمان احمد کی مبشرلقمان سے گفتگو

0
44

لاہور:صدربائیڈن بنیں‌ یا ڈونلڈ ٹرمپ رہیں ،امریکہ تباہیوں کی طرف ہی جائے گا،یہ انتخابات دنیا بھراثراندازہوں گے،صابرشاہ،سلمان احمد کی مبشرلقمان سے گفتگو،اطلاعات کے مطابق آج کا دن نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر میں بڑی اہمیت کا حامل ہے ، امریکی صدارتی انتخابات پراس وقت پوری دنیا کی نظریں ہیں اور یہ الیکشن اب بڑا ٹف شکل اختیارکرگیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق امریکی انتخابات کیا رخ اختیارکررہے ہیں ، دنیا پراس کے اثرات کیا ہوں گے امریکہ ان انتخابات کے بعد کس حالت سے دوچارہوگا ایسے ہی کئی اہم ایشوز پرپاکستان کے معروف صحافی سنیئر تجزیہ نگارمبشرلقمان نے اپنے یوٹیوب چینل پربراہ راست امریکہ انتخطابات تازہ ترین صورت حال سے آگاہ رکھنے کاسلسلہ شروع کررکھا ہے

 

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے آج اس لائیو کوریج میں معروف صحافی دی نیوز کے تحقیقاتی رپورٹرصابرشاہ اورمعروف گلوکار سلمان احمد جوکہ امریکہ میں رہائش پزیرہیں ان سے گفتگوجاری رکھی ہے

صابر شاہ نے اپنی گفتگو میں کہا ہےکہ یہ کوئی پہلے امریکی انتخابات نہیں جو متنازعہ دکھائی دے رہے ہیں بلکہ اس سے قبل بھی کئی الیکشن ایسے ہی متنازعہ ہوچکے ہیں

صابرشاہ کہتے ہیں‌کہ ان متنازعہ انتخابات کی وجہ سے اب بحث زورپکڑ رہی ہے کہ براہ راست اتنخابات کروائے جائیں

معروف گلوکارسلمان احمد نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ امریکیوں کی مختلف علاقوں میں مختلف قسم کے معاشرے ہیں کہیں سیاہ فاموں کا زور ہے تو کہیں مذہبی طبقے کا ، وہاں لوگ اپنے اپنے نظریات کی بنیاد پرووٹ کاسٹ کرتے ہیں

سلمان احمد کہتے ہیں کہ ٹرمپ نے امریکی معاشرے میں نفرتوں کو ہوادی ، اوربڑے بڑے دعویے کیئے اورلوگوں کے جزبات سے کھیلا ، اب کووڈ 19 کا ایشوز ہے لیکن اس کے باوجود اکثریت ٹرمپ کو ووٹ دے رہی ہے ، اوربعض ایسے بھی امریکی ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ بائیڈن ایک شریف آدمی ہے اسے آگے آنا چاہیے وہ بائیڈن کوووٹ دے رہے ہیں

 

 

https://www.youtube.com/watch?v=N9ufT5cj3cM&feature=youtu.be

سلمان احمد کہتے ہیں کہ پہلے توایسے ہی معلوم ہورہا تھا کہ ٹرمپ میچ ہارجائے گا لیکن اس کی مثال ایسے ہی ہے جیسے آخری دس اوورز میں میچ کاپانہ پلٹ جانا ، توٹرمپ پانسہ پلٹ سکتے ہیں

صابرشاہ نے کہا کہ امریکی صدورکی تاریخ کچھ ایسی ہی ہے کہ انہوں نے امریکہ میں اپنے مفادات کی خاطر گڑبڑ کرتے رہے ہیں

سلمان احمد کہتے ہیں کہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ میل ووٹ جوبائیڈن کوفتح دلاسکتا ہے ،

صابرشاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ ایک بہت بڑی معاشی قوت ہے یہی وجہ ہےکہ وہاں اس قسم کے ایشوزان کی معیشت کی وجہ سے دب کررہ جاتے ہیں

معروف تجزیہ نگارجنرل ر غلام مصطفیٰ‌نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک غیرروایتی صدر ہیں وہ اپنی صدارت کوبچانے کے لیے امریکی عوام کوآپس میں لڑانے سے بھی گریز نہیں کریں گے ، ان کا کہنا تھا کہ رات 2 بجے اس نے تقریر کرڈالی ، اورپھر دھکیاں بھی دیں یہ ایک اشارہ ہے

 

 

صابرشاہ نے اپنی گفتگومیں مزید کہا کہ ڈاک کے ذریعے ووٹ بڑا مسئلہ ہے ، اورہوسکتا ہے کہ رات کے پچھلے پہرپانسہ پلٹا جاسکتا ہے

جنرل غلام مصطفیٰ نے کہا کہ اگرٹرمپ جیت گیا تو معاملات معمول کے مطابق رہیں گے اوراگروہ ہارگیا تو وہ تو پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ ان نتائج کو نہیں مانے گا وہ سپریم کورٹ جائے گا اورپھرسپریم کورٹ کا کچھ بھی فیصلہ ہوسکتا ہے ،جنرل غلام مصطفیٰ‌نے کہا کہ نتیجہ جو بھی ہویہ ماننا پڑے گا کہ یہ انتخابات امریکیوں کو تباہی کی طرف لے گئے ہیں، کہیں لسانیت تو کہیں رنگ و بو،کہیں مذہب کی لڑائی ہوگی تو کہیں علاقائی بہہر کیف ان انتخابات کے بعد امریکہ میں فتنے فساد شروع ہوجائیں گے

امریکہ کی ایران اورترکی اور ساتھ ہی پاکستان کے ساتھ پالیسیاں بھی متاثرہوسکتی ہیں

Leave a reply