باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ سندھ پولیس کے ایس پی راجہ ارشد انتقال کرگئے
ایس پی راجہ ارشد نے کورونا کے باعث خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا تھا،ڈی آئی جی مقصود میمن کا کہنا ہے کہ صبح دل کا دورہ پڑنے پر راجہ ارشدکو اسپتال لے جایا گیا،ایس پی راجہ ارشد اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں تعینات تھے
سندھ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس میں کورونا سے متاثرین کی تعداد3ہزار 474 ہوگئی ،3ہزار 430افسران واہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں کورونا کے باعث 19افسرا ن واہلکار جان سے جا چکے ہیں،
پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر کا آغاز ہو چکا ہے، کرونا پھر پھیلتا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا 26 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1302 نئے مریض سامنے آئے ہیں
این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں اموات کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی ہے جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہوگئی ہے
پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں
این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہین کراچی، کوئٹہ ، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد ، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مزید تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کردیا گیا ہے ،ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا کا کہنا ہے کہ جو تعلیمی ادارے سیل کیے گئے ہیں ان میں بڑی تعداد نجی تعلیمی اداروں کی ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے بھی مزید سات تعلیمی اداروں کو سیل کیا جا رہا ہے








