لاہور:پی ٹی آئی کے جیالے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سرگرم دکھائی دینے لگے،صوبائی وزیر برائے کالونیز کا پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ کا دورہ، اجلاس میں شرکت کی، ادارہ کے انتظامی امور سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پی پی بی کیپٹن ظفر اقبال اور سیکرٹری پی پی بی زبیر کھرل سمیت دیگر نے شرکت کی۔چوہان کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنا سب سے پہلی ترجیح ہے، پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ طلب کی، مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کے بعد رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو پیش کی جاۓ گی۔

دورے کے دوران فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹائزیشن کے عمل کو عام فہم اور تیز بنایا جائے گا، وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Shares: