اسلام آباد:عالمی عدالت انصاف نےکلبھوشن کی رہائی کی بھارتی درخواست کا مسترد ہونا پاکستان کی فتح ہے،.ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نےرد عمل دے دیا ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان عالمی برداری کا ذمہ دار رکن ہے اور قانون کی بالادستی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ اسی عزم کے تحت پاکستان عالمی عدالت میں پیش بھی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت میں پیش ہونے کیلئے پاکستان کو بہت مختصر نوٹس ملا تھا۔ آج کے فیصلے کے بعد پاکستان قانون کے مطابق آگے چلے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو بغیر ویزہ بھارتی پاسپورٹ کے ساتھ پاکستان آیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ گرفتاری کے بعد اس کی جعلی شناخت حسین مبارک پٹیل کے نام سے ہوئی تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور کئی دہشتگرد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ کلبھوشن نے تمام الزامات جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو قبول کیا