سیونی کے بھارتی ریمیک پر گلوکار سلمان احمد کی ٹوئٹ

0
39

بھارتی فلم میں جنون بینڈ کا مشہور گیت ’سیونی‘ کا ریمیک بنانےپر سلمان احمد کا کہنا ہے کہ ’سیونی‘ اب تک برصغیر میں کئی مختلف انداز کے ساتھ کاپی کرکے گائے جانے والا گیت ہے۔

باغی ٹی وی :90 کی دہائی کے پاکستان کے مقبول ترین بینڈ ’جنون‘کا گایا ہوا مشہور گیت سیونی آج بھی ہر کسی کا پسندیدہ گیت سمجھا جاتا ہےاس گیت کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے نہ صرف بیرون ملک میں گوروں نے گایا بلکہ بھارت کے کئی گلوکاروں نے بھی اسے اپنے انداز میں گانے کی کوشش کی۔

اس گیت کو ایک بار پھر ارجیت سنگھ کی آواز میں بھارتی فلم سیونی میں شامل کیا گیا ہے لیکن جس طرح انہوں نے ماضی کے اس مشہور گیت کا حال کیا اس پر نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی بھی احتجاج کر ر ہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر نئے انداز سے پیش کئے جانے والے گیت پر تنقید کی جارہی ہے-

اس حوالے سے اس گانے کی گلوکار علی عظمت تو خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں یہاں تک کہ انہوں نے اپنے آفیشل اکاونٹ پر بنا کوئی تنقید کیے صرف اصل گیت کی ویڈیو شیئر کی ہے تاہم جنون کے رُکن اور علی عظمت کے کولیگ سلمان احمد خاموش نہ رہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا-


سلمان احمد نے اپنی ٹوئٹ میں تنقید تو نہیں کی لیکن سیونی گیت کی اصل ویڈیو کا لنک شیئر کیا اور لکھا کہ جب میں کالج میں ہوا کرتا تھا تو کیمپس میں ہر کسی کی زبان پر مغربی یا بالی وڈ کی موسیقی ہوتی تھی لیکن اب تبدیلی آگئی ہے۔ اب بالی ووڈ میں ’جنون‘ کے گیت گائے جا رہے ہیں۔

سلمان احمد نے یہ بھی کہا کہ ہمارا گیت ’سیونی‘ اب تک برصغیر میں کئی مختلف انداز کے ساتھ کاپی کرکے گائے جانے والا گیت ہے۔

اس سے قبل سلمان احمد نے سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان سے بھی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس گیت کو متعدد مرتبہ ہزاروں لوگوں نے ری میک کیا میرے سے لائنسنس لے لیتے ہیں اس کو ریکارڈ کرنے کے لئے-

انہوں نے مزید کہا کہ کا ایک انڈیا کا سردار ہے گلوکاراریجیت سنگھ وہ مجھے پچھلے 5 سال سے کہہ رہے ہیں کہ سلمان جی آپ نے مجھے اس گانے کو ریکارڈ کرانے کا موقع دینا ہے- لیکن لائیو کنسرٹ میں وہ گاتے رہتے ہیں سلمان کے مطابق ارجیت نے کہا کہ اس کا ریمیک بنانا چاہتے ہیں جس کی میں نے اجازت دے دی لیکنکہا کہ اس میں دو چیزیں ہیں ایک تو کسی بھی کمیونٹی کے جذبات مجروح نہیں ہوں گے اور اس سے محبت کا پیغام دیا جائے گا انہوں نے کہا ٹھیک ہے میں نے 4 سال پہلے لائسنس دے دیا لیکن کچھ بھی نہیں ہوا ایک دم پچھلے ہفتے پیغام آیا کہ ٹریلر آ رہا ہے تو جو حالات ہیں اس وقت انڈیا پاکستان کے لیکن میں نے کہا آنے دیں کیونکہ ہم کرتار پور کوریڈور ہے یہاں تو سب سے بڑی بات جو ہیرو ہے اس میں تنمے سنگھ وہ بھی سردار ہے –

سیونی کا انتہائی بُرا ریمیک بنانے کے حوالے سے سلمان احمد نے کہا کہ جب کسی رئیل گانے کو ریمیک کے لئے اٹھاتے ہیں تو کچھ اچھے لگ لگتے ہیں کچھ برے لگتےہیں کچھ آوازاچھی ہے کچھ نہیں ہے-

خیال رہے کہ ٹی سیریز نے دو دن قبل ہی ʼسیونی‘ کے ریمیک کی ویڈیو جاری کی تھی، جسے اگرچہ اب تک 32 ل لاکھ 4 ہزار 3 سو سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے تاہم اس پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ ’سیونی ‘کے ریمیک کو اسی نام سے بننے والی بھارتی فلم کا حصہ بنایا گیا ہے جو رومانٹک تھرلر فلم ہے۔گانے کا ریمیک جوئے انجن نے بنایا ہے تاہم اس کے باوجود گانے کی دھن پرانے پاکستانی گانے جیسے ہی رکھی گئی ہے۔

اگرچہ ٹی سیریز نے ریمیک کی ریلیز میں پاکستانی گانے اور جنون گروپ کو کریڈٹ دیا ہے تاہم اس کے باوجود ریمیک پر پاکستانیوں کے علاوہ بھارتی افراد بھی ٹی سیریز پر تنقید کر رہے ہیں-

واضح رہے کہ صوفی راک بینڈ جنون کی جانب سے 1997 میں ریلیز کئے جانے والا گیت سیونی کو علی عظمت نے گایا تھا جب کہ اس گیت کی شاعری بینڈ کے مرکزی گٹارسٹ سلمان احمد اور صابر ظفر نے لکھی تھی۔

بھارتی فلمسازوں نے پاکستانی گلوکاروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

پاکستانی گانے سیونی کا انتہائی برا ریمیک بنانے پر بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کو سخت تنقید کا سامنا

Leave a reply