وہاڑی : شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے اہم اقدامات کا فیصلہ
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رھنماء زاہد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ وہاڑی کو خوبصورت، صاف ستھرا اور سر سبز و شاداب شہر بنائیں گے.
تمام پارکوں ،اہم سڑکوں اور چوکوں پر ڈسٹ بن لگائی جائیں گی ۔ تاکہ کوڑا کر کٹ ڈسٹ بن کے اندر ڈالا جائے ۔ اسی طرح شہر بھر میں شجر کاری مہم کو بھر پور طر یقے سے جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار طاھر اقبال چوھدری ممبر قومی اسمبلی کی خصوصی ھدائیت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے شروع کی گئی
کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں ڈسٹ بینز ، بینچوں اور پودے لگانے کی مہم کا جائزہ لیتے ہو ئے کیا.
زاہد اقبال چوہدری نے مز ید کہا کہ وہاڑی شہر کے تمام پارکوں میں عوام کے بیٹھنے کے لئے 60بینچ لگا ئے جا رہے ہیں ۔ تاکہ پارک میں آنے والے لوگوں کو بیٹھنے کے سہو لیات میسر آسکے ۔
انہوں نے مز ید کہا کہ شہر کی مختلف سڑکوں کے ڈوائیڈر کے درمیان گملوں میں پودے بھی لگائے جائیں گے ۔ جو کہ خوبصورت منظر پیش کریں گے ۔ اور ماحول کو خوشگوار بنائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے شہر کو خو بصورت اور دیدہ زیب بنائیں ۔
شہریوں کو چاہیے کہ وہ کوڑا کر کٹ سڑکوں پر پھینکنے کے بجائے کوڑا دان میں ڈالیں تاکہ ہمارا شہر صاف ستھرا نظر آئے ۔