ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں نوانکوٹ پولیس کی کارروائی۔شہریوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کربلیک میل کر کے رقم ہتھیانے والے گینگ کے 3ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم احسن سمیت اس کے 2ساتھی عمر اور نعیم شامل ہیں

تفصیلات کے مطابق ملزمان پلے سٹور پر بلیو ایئر ایپ کے ذریعے شہریوں کوبدفعلی کی طرف مائل کرتے تھے۔ملزمان موبائل فونز کے ذریعے رابطہ کر کے اپنے شکار کو کرایے کے مخصوص کوارٹرز میں بلاتے تھے۔ملزمان نازیبا حالت میں بنائی گئی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرکے شہریوں سے رقم بٹورتے تھے۔

مرکزی ملزم احسن لڑکی اور خواجہ سرا کا روپ دھار دکانداروں سے پیٹرول ختم ہونے کا بہانہ بنا کر پیسے ادھار لے لیتا تھا۔ملزمان بعد ازاں ادھار کی رقم ادا کرنے کے بہانے طے شدہ جگہ پر بلا کرزبردستی نازیبا ویڈیو بنا لیتے تھے۔ایس ڈی پی او نوانکوٹ سرکل عمر فاروق بلوچ اور انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا۔

Shares: