رہنما تحریک انصاف و مشیر سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کی سروسز ہسپتال آمد۔ تفصیلات کے مطابق ،زلفی بخاری نےا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں زلفی بخاری نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کیلیے دعا کی ۔ اس موقع پر مونس الہی ۔ چودھری سالک حسین ۔ چودھری شافع حسین ۔ وجاہت حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے،
لاہور : معاون خصوصی وزیراعظم زلفی بخاری کی لاہور میں سروسز ہسپتال میں چوہدری شجاعت صاحب کی عیادت کے لیے آمد@sayedzbukhari @PTIofficial pic.twitter.com/c4JUfmRXIW
— Ministry of Overseas Pakistanis & HRD (@mophrd) November 6, 2020
چوہدری شجاعت حسین طبیعت کی ناسازی کے باعث سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں انہیں آج ہی ہسپتال داخل کیا گیا ہے ،آج صبح وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی سروسز اسپتال کا دودہ کیا اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ،
چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سیاستدان ہیں، اپنے دور سیاست میں انہوں نے بے پناہ ترقیاتی کام کروائے ،پنجاب میں ان کا ایک خاص مقام ہے جس کی وجہ سے حلقہ سیاست میں بھی وہ الگ درجہ رکھتے ہیں ،عوامی حلقوں میں بھی ان کی صحتیابی کیلیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں