وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی زیر صدارت جیل ریفارمز کے حوالے سے اعلٰی سطحی اجلاس, محکمہ جیل خانہ جات کے آئی جی مرزا شاہد سلیم، سپیشل سیکرٹری سلمان غنی، ایڈیشنل سیکرٹری ذیشان شبیر رانا نے شرکت کی ڈپٹی سیکرٹری(پرزنز) نائلہ طیب، ڈائریکٹر پیرول شکیل احمد اور متعلقہ سیکشن افسران کی نے بھی شرکت کی

اجلاس میں وزیر جیل خانہ جات کو قیدیوں کی بہتری اور جیل اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔فیاض الحسن چوہان نے اسیران کی فلاح و بہبود کے لیے مجوزہ قوانین میں ترامیم کے حوالے سے سفارشات طلب کر لیں۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ پیرول قوانین کو زیادہ سے زیادہ قیدیوں کے لیے کارآمد بنانے کے حوالے سے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات کو "نفرت انسان سے نہیں جرم سے ہے” کے اصول پر آگے لے کر چلیں گے,انسانیت اور اسلام کے اصولوں کے مطابق قیدیوں کو معاشرے کے کارآمد رکن بنانے پر کام کریں گے۔ کسی بھی جیل میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر سخت کاروائی کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کے جذبہ انسانی ہمدردی کے تحت قیدیوں اور ان کے خاندانوں کی ویلفیئر پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

Shares: