اقبال عرف بالو ڈکیت گینگ کا سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار

0
61

ننکانہ صاحب(رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف انسدادی کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ پولیس تھانہ صدر ننکانہ کے SHO محمد ادریس کی سربراہی میں بڑی کاروائی۔ سرگرم ڈکیت گینگ اقبال عرف بالو کا سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار۔ ڈکیت گینگ کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں لوٹی ہوئی رقم 2 لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیت گینگ ملزمان روڈ رابری اور ہاوس رابری کی وارداتوں میں سرگرم تھے اور علاقہ تھانہ صدر ننکانہ میں ارادہ ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے تھے کہ صدر ننکانہ پولیس نے ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں لوٹی ہوئی نقد رقم 2 لاکھ روپے اور دوران واردات استعمال ہونیوالا اسلحہ 4 پسٹل 2 کاربین، کارتوس اور گولیاں برآمد۔
ڈکیت گینگ سے مزید انکشافات کے لیے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ڈی پی او ننکانہ نے SHO تھانہ صدر ننکانہ محمد ادریس اور ہمراہی ٹیم کے لیے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف انسدادی کاروائیاں ضلعی پولیس کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کو ہر ممکنہ قربانی سے یقینی بنائے گی۔
*ترجمان ننکانہ پولیس*

Leave a reply