جتنےمرضی جلسےکرلو:جب تک پیسہ واپس نہیں کرتے،نہیں چھوڑوں گا:پاکستانیو! میراجینا مرنا آپ کے ساتھ ہے: وزیراعظم

0
71

حافظ آباد: جتنےمرضی جلسےکرلو، جب تک پیسہ واپس نہیں کرتے، نہیں چھوڑوں گا:میراجینا مرنا آپ کے ساتھ ہے: اطلاعات کے مطابق حافظ آباد میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین نے ملک میں سرکس لگا رکھی ہے،

وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے عزیزہم وطنو! ماضی میں نیب غلام آج آزاد ہے، یہ چاہتے ہیں نیب کو ختم کر دیا جائے تاکہ ان کی چوری چھپ جائے، لندن کی ہوا لگتے ہی نواز شریف کی ساری بیماری ختم ہوگئی، جتنے مرضی جلسے کرلو، جب تک پیسہ واپس نہیں کرتے، نہیں چھوڑوں گا۔

حافظ آباد میں عوامی جلسے سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا 2021 تک پنجاب کے سارے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائیں گے، ہیلتھ کارڈ سے غریب گھرانوں کو فائدہ ہوگا، پاکستان کی 73 سالہ تاریخ میں عام آدمی کو ہیلتھ کاراڈ دیئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا حکومت کا فرض ہے عوام کی ضروریات پوری کرے، دنیا کے امیر ترین ممالک میں بھی ایسی ہیلتھ انشورنس نہیں ہوتی، ہیلتھ کارڈ سے غریب گھرانوں کو فائدہ ہوگا، ہیلتھ کارڈ سے 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان میں پہلی بار پناہ گاہیں بنائی گئیں، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت لوگ اپنا گھر بناسکیں گے، گھر بنانے کیلئے 5 فیصد سود پر آپ بینکوں سے قرض لے سکیں گے، خوشی ہے فلاحی ریاست بنانے کا سفر شروع ہوچکا۔

انہوں نے کہا ملک میں یکساں نظام تعلیم لے کر آئیں گے، ملک میں یکساں نصاب تعلیم کیلئے کام کر رہے ہیں، بڑے لوگوں نے روٹی، کپڑا، مکان کی بات کی، پہلی بار لوگوں کو اپنا گھر ملے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا امسال تک 50 فیصد لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دیا جائےگا۔

حافظ آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حافظ آباد یونیورسٹی اور ضلعی ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ دونوں آپ کی ضرورت ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ 2021تک تمام پنجاب کے شہریوں کو ہیلتھ کارڈ ملے گا اور ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت ہوگی جبکہ حافظ آباد جیسے علاقوں میں پرائیوٹ ہسپتال بنیں گے۔

Leave a reply