پاکستان کی سُپرماڈل اور اداکارہ صدف کنول کی انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل ہمسفر کا تائٹل سانگ گانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ و ماڈل کی سنگنگ صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھائی اور خوب تنقید کا نشانہ بنیں-
باغی ٹی وی : فرحت اشفاق کے ناول ’ہم سفر‘ پر مبنی مائرہ خان اور فواد خان کے ڈرامہ سیریل نے کامیابی کئی ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔ سرمد کھوسٹ کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامے نے عوام میں خوب مقبولیت حاصل کی تھی۔
اس ڈرامے سے نہ صرف ماہرہ خان اور فواد خان کو پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی شہرت ملی اس ڈرامے نے دونوں فنکاروں کے لئے بالی وڈ کیرئیر کے راستے کھول دیئے-
علاوہ ازیں اس ڈرامے کی ایک اور مقبول چیز اس کا ٹائٹل سونگ ’ وہ ہم سفر تھا‘ ہے جسے قراۃ العین بلوچ نے اپنی مدھر آواز میں گایا اور جو آج تک مداحوں ے دلوں میں زندہ ہے
صدف کنول نے اسی ٹائٹل کو گانے کی کوشش کی لیکن وہ بہتر انداز سے نبھا نہیں سکیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ایک مرتبہ بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرا م پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ماڈل و اداکارہ اپنے دوستوں کے لئے ہم سفر ڈرامہ سیریل کا ٹائٹل سانگ گا رہی ہیں جنہیں ان کے دوستوں کی جانب سے تو خوب پذیرائی ملی لیکن اداکارہ و ماڈل مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں اور خوب تنقید کا نشانہ بنیں-
صدف کنول کا شمار پاکستان کی ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے ماڈلنگ کے علاوہ صدف تین فلموں میں بھی مختصر سا کام کر چکی ہیں تاہم اداکار شہروز سبزواری سے شادی کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی ہیں سائرہ کے مداح صدف کنول کو شہروز اور سائرہ کے درمیان طلاق کی وجہ سمجھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی اس تنقید پر طویل خاموشی کے بعد صدف کنول نے ناقدین کو اپنے حد میں رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی اور کے بارے میں برا بھلا کہنے کے بجائے انسان کے بچے بن کر رہیں نفرت پھیلانے کے بجائے محبت بانٹیں اور منفی چیزوں کے بجائے مثبت چیزوں کو اپنانے کی کوشش کریں۔