کراچی میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کی نگرانی سخت کردی گئی، ضلعی انتظامیہ نے ماسک نہ پہننے والوں پر 500 روپے فی کس جرمانہ عائد کرنا شروع کردیا، اب تک 26 افراد سے 13 ہزار روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کراچی کے شہریوں کو ماسک پہننے کا پابند کرنے کیلئے 500 روپے فی شہری جرمانہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ ماسک مہیا بھی کیے۔
اب تک 26 افراد نے 500روپے فی کس جرمانہ ادا کیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے 13 ہزار روپے وصول کر لیے جبکہ کمشنر کراچی کی ہدایت کے تحت کراچی کے تمام اضلاع میں ماسک نہ پہننے والے افراد کو جرمانہ کیا جائے گا۔