پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کینیڈا میں ’لارچی از نعمان اعجاز‘ کے نام سے اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا-
باغی ٹی وی :پاکستان کے سینئیر اور لیجنڈری اداکار اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر معنی خیز اور شاعری پر مبنی پوسٹس شئیر کرتے رہتے ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے-
تاہم اب اداکار نے بچوں اور اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنوں کو وقت دیا کریں لیکن مشکل وقت نہیں کیونکہ تاج محل دنیا نے دیکھا ممتاز نے نہیں میں پرفیکٹ نہیں ہوں لیکن میں مخلص ہوں-
اداکار نے اہلیہ کے ساتھ ایک اور تصویر شئیر کی اور مداحوں کے لئے معنی خیز پیغام لکھا کہ رابطے حد سے بڑھ جائیں تو غم ملتے ہیں ہم اسی واسطے اب لوگوں سے کم ملتے ہیں اگر میں خود کے ساتھ چلتا ہوں تو کم ازکم میں جانتا ہوں کہ میرے ساتھ ایسا کوئی ہے جس پر میں بھروسہ کر سکتا ہوں-
علاوہ ازیں اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ ریستورنٹ کا افتتاح کر رہے ہیں-
ادکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنے ریسٹورنٹ کے افتتاح کی تقریب کی کچھ تصاویر اور ویڈیو شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی کھانوں پر مشتمل ریسٹورنٹ ان کا پہلا کاروباری منصوبہ ہے۔
واضح رہے کہ ریستوران کی گرینڈ اوپن تقریب میں نعمان اعجاز کی اہلیہ اور ان کے تین بیٹے بھی موجود تھے۔