مزید دیکھیں

مقبول

ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ مل گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90...

ٹرمپ، جے ڈی وینس اور مسک کی گرفتاری کی پیشگوئی

واشنگٹن: ایک ٹک ٹاک انفلوئنسر نے صدر ٹرمپ، نائب...

پیپلزپارٹی نےسیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی)...

کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والا ملزم کراچی سے گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے امریکی قونصل خانے کی...

گلگت بلتستان صوبہ بننا چاہیے،اگرمیرے ابو بناتے توزیادہ بہترہوتا: مریم نواز

چلاس: گلگت بلتستان صوبہ بننا چاہیے،اگرمیرے ابو بناتے توزیادہ بہترہوتا: مریم نوازنے گلگت بلتستان والوں کے سامنے گلگت بلتستان بنانے کے عمران خان کے فیصلے کوپسند کیا مگرساتھ اپنے ابو کا ذکربھی کردیا،

گلگت بلتستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان صوبہ بھی بنے گا اور اس کو اس کے حقوق بھی ملیں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے چلاس میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چلاس کے متاثرین کو معاوضہ بھی ملے گا اور وہ نوازشریف دیں گے، یہ لاکھ چاہیں دھاندلی کرلیں، جہاں شیر کھڑا ہوجائے تو گیدڑ دوڑ جائیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ دیامر کے لوگوں ووٹ ڈالنا اور اپنے ووٹ پر پہرا بھی دینا، سنا ہے دیامر سے ن لیگ کا ایک امیدوار لوٹا ہوگیا ہے، جو اچھے وقت میں ساتھ ہو بعد میں لوٹا بن جائے تو کیا ووٹ کا حق دار ہے، جی بی انتخابات میں نئی روایت کو جنم دیں اورلوٹوں کو گھر پہنچاکر آئیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جس انسان نے وفا نبھائی وہ سونے میں تولنے کے لائق ہے، آپ نے دھاندلی کا منصوبہ ناکام بنانا ہے شیر پر ٹھپہ لگانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم بن رہا ہے جس سے کئی خاندان، آبادیاں متاثر ہوئیں، دیامر بھاشا ڈیم کےمتاثرین کو ان کا حق اورمعاوضہ ملنا چاہئے۔