باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی الیکشن میں شکست بھاری پڑ گئی
الیکشن میں شکست کے بعد ٹرمپ کے بیوی نے بھی ان سے علیحدگی لینے کا پروگرام بنا لیا ہے،میلانیا نے وائٹ ہاؤس چھوڑتے ہی ٹرمپ سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا، وہ بیٹے کو امریکی صدر کی جائیداد سے حصہ دلوانے کیلئے مشاورت کر رہی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ میلانیا نے ٹرمپ سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے، اب وہ انتظار کر رہی ہیں کہ جیسے ہی ٹرمپ وائٹ ہاؤس خالی کریں تو وہ علیحدہ ہو جائیں گی، میلانیا طلاق کے بعد بیٹے کو ٹرمپ کی جائیداد میں سے برابر کا حصہ دلوانے پر بھی مشاورت کر رہی ہیں، سابق سینئر مشیر اسٹیفنی ووک آف نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں اپنے بیڈ رومز الگ کرچکے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا بیانیہ برقرار رکھا ہے، انہوں نے انتخابات میں فراڈ کے حوالے سے مزید سنگین الزامات عائد کر دیئے ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں انتخابات کو چوری شدہ قرار دے دیا۔ مزید کہا کہ یہ لوگ چور ہیں، امریکا کی انتخابی مسائل کی ایک تاریخ ہے، بڑے شہروں کی ووٹ ڈالنے والی مشینیں خراب ہیں، الیکشن میں فراڈ کے حوالے سے متعدد حلفیہ بیانات بھی سامنے آچکے ہیں۔
ری پبلکن سینیٹر میٹ رومنی نے کہا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ عدالتی جنگ ہار جاتے ہیں تو ناگزیز شکست کو قبول کریں گے۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو میں میٹ رومنی کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست ٹرمپ کا حق ہے، اگر وہ چیلنج ہار گئے تو شکست کو قبول کرلیں گے، صدر ٹرمپ ہار کے باوجود ری بپلیکنز کے سرفہرست رہنما رہیں گے، وہ بلاشبہ ہماری پارٹی میں سب سے طاقتور آواز ہیں۔
واضح رہے میلانیا سےان کی شادی سال 2005 میں ہوئی تھی اور وہ ٹرمپ کی تیسری بیوی ہیں۔ میل ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق میلانیا کے سابق ساتھی اسٹیفنی نے دعوی کیا ہے کہ میلانیا شادی کے بعد سے سمجھوتوں کو لے کر ٹرمپ سے بات کر رہی تھیں اور اس میں بیٹے کو ٹرمپ کی جائیداد میں برابری کی حصہ داری پر بات ہورہی ہے۔انہوں نے تو یہاں تک کہا ہے کہ وہائٹ ہاؤس میں دونوں کے بیڈ روم بھی علیحدہ علیحدہ ہیں۔
یہ بات بھی گشت کررہی ہےکہ میلانیا نے ٹرمپ کی دو سابق بیویوں کی طرح اس پر دستخط کئے ہوئے ہیں کہ طلاق کی صورت میں انہیں ٹرمپ کی جائیداد میں سے کوئی حصہ نہیں ملے گا۔
ٹرمپ اور میلانیا کی محبت کی کہانی سال 1998 میں شروع ہوئی تھی جب ٹرمپ 52 سال کے تھے اورمیلانیا 28 سال کی تھیں ۔نیو یارک کے فیش شو کے بعد ایک پارٹی میں دونوں کی ملاقات ہوئی اور پھر یہ سلسلہ شروع ہوا اور پھر 22 جنوری 2005 کو دونوں کی شادی ہو گئی۔ ٹرمپ کی پہلی بیوی چیکسلوواکیا کی اتھلیٹ ایوانا جیلنکووا تھیں اوران کی بیٹی ہی اوانا ٹرمپ ہے۔ دونوں کے درمیاں 1990 میں طلاق ہوگیا تھا اور ٹرمپ نے دوسری شادی سال 1993 میں مارلا میپلس سے کی اور 1999 میں ان سے بھی علیحدگی ہوگئی اور دونوں کی ٹفنی نام کی بیٹی ہے۔