پالپا نےہوائی سفرکومحفوظ تربنانےکےلیےنئی ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد:پالپا نے ہوائی سفرکومحفوظ تربنانے کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ایئرلائنز کے پائلٹوں کی تنظیم پالپا نے ہوائی سفر کومحفوظ سے محفوظ تربنانے کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں ،

ذرائع کے مطابق ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اس مہینے 3 نومبر کوہونے والے اہم اجلاس میں بھی یہ بات زیرغورآئی تھی کہ جب تک پائیلٹس کوذہنی سکون اورآرام کے لیے مناسب وقت درکار نہیں ہوگا ،ان کے لیے ڈیوٹی کرنا بہت مشکل ہوجائے گا اوریہ حفاظتی تدایبر سے آنکھیں چرانے کے مترادف ہوگا

ان ہدایات میں سول ایوی ایشن کی طرف سے جاری نئے روسٹرزکا حوالہ دیا گیا ہے جس میں کہاگیا ہے ،ان ہدایات میں کہا گیا ہےکہ نان روسٹرزڈیوٹی کی صورت میں پائلٹ کوکم ازکم 12 گھنٹے پہلے آگاہ کرنا ہوگا، جو پائلٹ ان ہدایات پرعمل نہیں کرے گا وہ اپنے معاملات کاخود ذمہ دارہوگا

ہرپائلٹ چھٹی کے وقت چھٹی کرے گا اورآرام کرے گا جیسا کہ پالیسی میں وضع کیا گیا ہے ،تمام پائلٹس کوان ہدایات پرعمل کرنا ضروری ہے ،پائلٹس کوتنبہیہ کی گئی ہے کہ سول ایوی ایشن کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ پالپا تنظیم بھی مانیٹرنگ کرے گی اورذمہ داراہلکار کے خلاف ایکشن لیا جائے گا

 

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”260447″ /]

یاد رہے کہ اس اجلاس میں ایڈمن آرڈرز کیخلاف قرار داد بھی منظور کی گئی۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے جاری کردہ ایڈمن آرڈرز سے پائلٹس کے لیے کام کا ماحول غیر محفوظ ہوگا ،پالپا نے پی آئی اے کے ایڈمن آرڈرز کو عدالت میں چیلنج کرنے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون بھی ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پائلٹس ائرنیوی گیشن آرڈرز اور انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی وضع کردہ سیفٹی ریگولیشنز پر سختی سے عمل پیرا رہتے ہوئے پر امن احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے۔ اگر پی آئی اے کے انتظامی اور ایگزیکٹیو پائلٹس ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا تو ان کا یہ اقدام پالپا کے آئین کی شق 3.3.2.1کے تحت مس کنڈکٹ تصور کیا جائے گا

3 نومبر کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ یہ سمجھا جائے گا کہ ایسے اراکین ایسوسی ایشن اور اپنے ساتھی پائلٹس کے مفادات کے برخلاف کام کررہے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر تمام انسٹرکٹرز اور اسٹینڈرڈ انسٹرکٹرز بھی رضاکارانہ طور پر اپنے نگراں امور کی انجام دہی ترک کردیں گے۔

Comments are closed.