کرونا کی دوسری لہر ،وزیراعظم عمران خان کا جلسہ منسوخ کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے امید نہیں کہ اپوزیشن اپنے جلسے ملتوی کرے گی
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا رشکئی میں جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے،کورونا کے باعث پی ٹی آئی کوئی جلسے نہیں کرےگی ،اپوزیشن کو کورونا یا عوام کی صحت سے کوئی غرض نہیں،لوگوں کو خود اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے،اپوزیشن کے جلسے دسمبر تک شیڈول ہیں جو جاری رہیں گے
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 21 نومبر کو "رشکئی اکنامک زون” کا افتتاح کرنا تھا، اس منصوبے کی بدولت2 لاکھ سے زائد نوکریاں پیدا ہوں گی،تا ہم اب جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے
قبل ازیں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث این سی ای سی نے دربار، سینما اور تھیٹرز فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عوامی اجتماعات پر پابندی کی بھی سفارش کی گئی، 500 سے زیادہ افراد جمع نہیں ہو سکیں گے۔
پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1708 نئے مریض سامنے آئے ہیں
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار21 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار184 ہو گئی ہے،پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 20 ہزار65 افراد صحتیاب ہوگئے اور21 ہزار98 زیر علاج ہیں۔
پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں