قصور اسسٹنٹ کمشنر قصور کلیم یوسف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ قصور میں نئے تعینات ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی کھڈیاں خاص کا دورہ کیا اور وہاں پر سہولت بازار میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا اور متعلقہ افسران کو عوام الناس کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ٹاؤن کمیٹی کھڈیاں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر عملے کی حاضری کو چیک کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے شہر کھڈیاں میں صفائی ستھرائی اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمدکا بھی جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر قصور کلیم یوسف کا شمار پنجاب کے محنتی اور ایماندار افسران میں ہوتا

قصور اسسٹنٹ کمشنر قصور کلیم یوسف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
Shares: