گلگت:بلاول بھٹو،مریم نوازایک میزپراکٹھے توہوگئے،مگرکراچی واقعہ کی انکوائری پراختلافات برقراررہے،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کی ون آن ون ملاقات کے بعد پارٹی وفود کی بھی ملاقات ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، صدر پی پی پی گلگت بلتستان امجد حسین بھی موجود ہیں۔

ملاقات میں پی ڈی ایم کے وجود کولاحق خطرات اورنئے سرے سے اس میں جان ڈالنے کی منصوبہ بندی کی گئی ،اس دوطرفہ ملاقات میں پشاور جلسے، گلگت بلتستان انتخابات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس ملاقات مین مریم نے بلاول سے شکوہ کیا کہ آپ نے نوازشریف کے بیانیئے کومسترد کردیا ،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس دوران بلاول بھٹو اور مریم نواز کے درمیان نواز شریف کے ٹوئیٹ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا

کراچی واقعے پر ن لیگ کے موقف نے مخالفین کو تنقید کا موقع دیا، بلاول نے مریم کوصاف صاف بتادیا،بلاول بھٹو نے اپنے شکوے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ن لیگ کے سینیئر رہنماؤں سے بھی رابطہ کر کے تحفظات سے آگاہ کیا تھا،

اس ملاقات میں مریم نواز نے کراچی واقعہ کی انکوائری رپورٹ پرنوازشریف کے موقف کودرست قراردیا پیپلزپارٹی نے اس موقف کی حمایت کرنے سے معذرت کرلی

ملاقات کے دوران بلاول اور مریم نواز کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے جن میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پی پی پی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

Shares: