پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کی شرح کے مطابق فوری اضافے کا اعلان کرے،ایپکا تنخواہوں میں اضافے تک احتجاج رہے گا۔ان خیالات کا اظہار عبدالرؤف خان چانڈیہ مرکزی فنانس سیکرٹری ایپکا پاکستان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایپکا پنجاب نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیل کے مطابق ایپکا مظفرگڑھ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی محکمہ زراعت مظفرگڑھ سے نکالی گئی۔جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد اسماعیل ظہور وضلعی جنرل سیکرٹری شیخ مطلوب علی نے کہا کہ بجٹ 2019 میں حکومت وقت کی جانب سے یکساں طور پر ملازمین کو نظر انداز کرنے ،بجلی و گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف تمام سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔رائے سجاد حسین ڈاہا سینئر نائب صدر،اعجاز چانڈیہ سینئر نائب صدر اور نعیم خان چانڈیہ نے کہا کہ حکومت پنجاب ایپکا ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائے۔پٹرول اور روزمرہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ بھی نا قابلِ برداشت ہے اس مہنگائی نے عام آدمی کے لئے بھی جینا محال کر دیا ہے۔ریلی میں تمام سرکاری دفاتر سے ملازمین نے ایپکا ریلی میں شرکت کی۔ریلی سے صدیق الحسن،ملک محمد حسین و دیگر ایپکا ملازمین نے شرکت کی۔

مظفرگڑھمیں ایپکا ملازمین کا مہنگائی،تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج
Shares: