مزید دیکھیں

مقبول

لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے الطاف حسین کو بھارت کی جانب سے دہشت گردو‌ں کی فنڈنگ کے لئے ثبوت پیش کر دیئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی ’راُ اپنے فرنٹ مین کو تیسرے ممالک کے ذریعے فنڈ کرتا ہے، بھارت سے دہشت گردی کے لیے افغانستان رقوم بھیجی گئیں، الطاف حسین گروپ کو بھارتی ایجنسی ’را‘ کی طرف سے فنڈنگ کی گئی جب کہ سی پیک کے خلاف بھارت نے 700 افراد پر مشتمل ملیشیا ترتیب دی۔ بھارت کئی تنظیموں کو ہتھیار، آئی ای ڈی اور خود کش جیکٹس فراہم کر رہا ہے، را نے ٹی ٹی پی کو بھی ہتھیار، خود کش جیکٹس اور آئی ای ڈیز فراہم کی جب کہ الطاف حسین گروپ کو بھی ہتھیار فراہم کیے گئے ۔ بھارتی تربیتی مراکز افغانستان میں بھی ہیں، اجمل پہاڑی نے تسلیم کیاکہ بھارت الطاف حسین گروپ کو تربیت دیتا ہے

بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت دہشتگردوں کواسلحہ اوربارودبھی فراہم کررہاہے،عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے علماکرام ان لوگوں کاہدف ہیں ،مستونگ، کوئٹہ و دیگر بلوچستان کے علاقوں کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی، آزاد کشمیر اور بلتستان کو بھی عدم استحکام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،بھارتی ایجنسی را یہ سب کچھ کر رہی ہے،را نے 55ہزار 581 ڈالر بھارتی بنک کے ذریعے منتقل کیے،بلوچستان میں انتشار کیلئے بھارت نے23.5ملین ڈالر دیئے،پی ایس ایکس حملے میں بھارتی باردو،خودکش جیکٹس استعمال ہوئیں،ملک فریدون کے بھارتی ایجنسی سے رابطے تھے وہ اے پی ایس حملے میں بھی ملوث تھا،اے پی ایس پشاورحملےکے بعد ملک فریدون افغانستان میں بھارتی قونصلیٹ گیا،پی سی گوادرحملے کا ماسٹرمائنڈ را افسرانوراگ سنگھ تھا،

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan