نیویارک:دوپہر کو سونا”قیلولہ” کرنے میںبڑی حکمتیںاور بھلائیاں ہیں. قیلولہ انسانی صحت پر بہت ہی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے. یہ دعویٰ امریکی سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں کیا ہے.امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دوپہر کو 15 سے 30 منٹ کی نیند ذہنی ہوشیاری، یاداشت، دماغی افعال کو بڑھانے جبکہ مزاج کو خوشگوار بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
تحقیق کے مطابق قیلولہ لوگوں کے ذہن کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے کیونکہ یہ اس کی صفائی کا کام کرتا ہے۔محققین نے بتایا کہ اگر لوگ قیلولے کو عادت بنالیں تو وہ معلومات کو زیادہ تیزی اور موثر طریقے سے ذخیرہ، برقرار اور یاد کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ دوپہر کی یہ مختصر نیند دماغی افعال پر زبردست مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔تاہم سب سے ضروری امر یہ ہے کہ دوپہر کی نیند مختصر یعنی آدھے گھنٹے سے زیادہ نہ ہو کیونکہ وہ ذہن کے لیے فائدے کی بجائے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔
محققین نے مزید بتایا کہ یہ جسمانی صحت کے لیے بھی فائدہ مند عادت ہے کیونکہ بلڈ پریشر کو کم کرنے سمیت مستقبل میں ہارٹ اٹیک کے خطرات کو بھی کم کرتی ہے۔یاد رہے کہ مسلمانوں کے ہاں دوپہر کو سونا سنت ہے جس پر غیرمسلم ماہرین مسلسل تحقیق کررہے ہیں. اور تمام تر تحقیقات میں یہ ثابت کیا ہے کہ اس سنت میںبہت زیادہ بھلائیاں اور برکتیں ہیں. چین میں بھی ماہرین طب کی ہدایت پر دوپہر کو آرام کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں. تاکہ ملازمین کچھ وقت آرام کرکے کام کا آغاز کریں گے تو اس سے بہتری پیدا ہوگی.