لاہور:بھارت اپنے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ شرارت کررہا ہے ،پاکستان کوآگے بڑھتا ہوا برداشت نہیں کرسکتا:عدنان عادل کا خوبصورت تجزیہ ،اطلاعات کے مطابق بھارت کی طرف سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں جارحیت اصل میں مودی حکومت اپنی کوتاہیوں پرپردہ ڈالنے کے لیے کررہا ہے ،

سنیئرصحافی عدنان عادل نے بڑی خوبصورت بات کی کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک طرف بھارت چین سے شکست کھارہا ہے اوران حالات میں پاکستان پرحملہ کردے ایسے نہیں ہوسکتا ،یہ ایک وقتی شرارت ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں

 

https://www.youtube.com/watch?v=3w8SoR4o0CQ

سنیئر صحافی مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کی اپنی معیشت کمزور ہے اور وہ پاکستان کی مضبوط ہوتی ہوئی معیشت کوبرداشت نہیں کرسکتا اس لیے وہ سرحدی علاقوں میں ہمیں مصروف رکھنا چاہتا ہے بھارت کو بھی پتہ ہے پاکستان کا جواب کتنا سخت ہوگا

عدنان عادل نے کہا کہ بھارت بڑے عرصے سے پاکستان مخالف عالمی اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے پاکستان کوتقسیم کرنا چاہتا ہے لیکن اسے یہ پتہ نہیں کہ وہ خود کتنی ریاستوں میں تقسیم ہورہا ہے

جنرل ریٹائرڈ امجد نے کہا کہ بھارتی فوج اس قسم کے جھوٹوں سے اپنی عوام کوتسلیاں دے رہے ہیں ، ان کو بھی پتہ ہے کہ جنگ ہوئی توپھراس کافیصلہ پاکستان کرے گا کہاں کہاں جالڑنی ہے

جنرل امجد نے مزید کہا کہ بھارت کو یہ جرات ہمارے چند مسلمان ممالک کی طرف سے قربت کی وجہ سے ہوئی ہے ،

ان کا کہنا تھا کہ کشمیرجنگ کے بغیرنہیں ملے گا اورجنگ کےلیے پاکستان تیارہے ، اگرجنگ ہوئی توپھرفوج سے پہلے پاکستانی عوام آگےبڑھے گی ، پھرنہ صرف کشمیر بلکہ اوربھی علاقے پاکستان کے حصے میں آئیں‌گے

Shares: