راجوری میں بھارتی فوجی گاڑی کی ٹکر سے شہید ہونے والی خاتون اور کمسن بھانجی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ 35سالہ کنیز بیگم اور اس کی سات سالہ بھانجی کو لام نوشہرہ روڈ پر بھارتی فوجی گاڑی نے ٹکر ماری۔ 7سالہ روبیہ موقع پر ہی جان بحق ہو گئی جبکہ کنیز بیگم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسیں۔ واقعہ میں ایک چارسالہ لڑکا یاسین دین بھی زخمی ہو گیا۔یاسین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے۔

راجوری، خاتون اور کمسن بھانجی کی شہادت کے خلاف لوگوں کا احتجاج
Shares:







