لاہور میں موٹر سائیکل پر 9 بچے بٹھانے والے شہری کو کیاسزا ملی ؟

0
36

لاہور میں موٹر سائیکل پر 9 بچے بٹھانے والے شہری کو کیا جرمانہ ہوا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ‏لاہور میں 9 بچے بٹھانے پر موٹرسائیکل سوار کا چالان ہوگیا. لوہاری گیٹ کا رہائشی ابرار نعیم 9 بچوں کے ہمراہ سفر کر رہا تھا۔ وارڈن نے غفلت اور لاپرواہی پر اس کا 300 روپے کا چالان کردیا۔اتنے بچوں کے ساتھ سفر ضرورت اور مجبوری کسی صورت نہیں ہوسکتا کیونکہ بچے پائیدان اور موٹر سائیکل کے اگلے پہیے پر بھی سوار تھے جن کا کسی بھی حاثے کا شکار ہونے کا بہت امکان تھا . اگر اتنےرش سے ابرار نعیم صحیح سلامت گھر پہنچا بھی ہوتو یہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے.ایسا یقینا شہرت یا وائرل ہونے کےلیے کیا گیا . لیکن شہرت اور مشہوری کےلیے معصوم بچوں کی زندگی داؤ پر لگانا بے وقوفی کے سواکچھ نہیں‌ہے .

سوشل میڈیا پر نعیم کی تصاویر بھی وائرل ہو گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نعیم نے اپنی موٹرسائیکل پر نو بچوں کو سوار کیا ہوا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے خود سمیت بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے پر شہری کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے نہ ہی ایسا کرنا کارنامہ سر انجام دینے کے زمرے میں آتا ہے۔ شہریوں کو چاہئیے کہ ایسا کر کے اپنے بچوں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں

لاہور سے ن لیگی رکن اسمبلی کو ٹریفک وارڈن نے روک لیا،تھانے لے گئے

Leave a reply