سعودی عرب بدل رہا، ججز سے جب شیشہ تمباکو پینے اور ڈاڑھی منڈھوانے سے منع کیا تو ان کے ساتھ کیا حشر ہوا

0
56

سعودی عرب بدل رہا، شیشہ تمباکو پینے اور ڈاڑھی منڈھوانے سے منع کرنے پر جج فارغ کردیے گئے

باغی ٹی وی :سعودی عرب کی سپریم جوڈیشیل کونسل نے شیشہ تمباکو پینے اور ڈاڑھی منڈھوانے کی ممانعت کا متنازع حکم دینے والے دو ججوں کو معطل کردیا ہے۔

سعودی اخبار سبق کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں ججوں کے خلاف اس وقت تحقیقات کی جارہی ہے اور اس کی روشنی میں ان کے خلاف مناسب تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

ان دونوں جج صاحبان نے اپنے فیصلوں میں اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیا ہے اور انھوں نے اپنے الگ الگ حکم میں لکھا ہےکہ مردوں کا ڈاڑھی منڈھوانا ممنوع ہے ،اسی طرح ان پر شیشہ تمباکو پینے کی بھی ممانعت ہے۔العربیہ نے سبق کے حوالے سے لکھا ہے کہ ’’عدالتی کام ادارہ جاتی ہوتا ہے اور اس میں ادارے کے نظام سے متعلق کسی انفرادی رائے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔سعودی عرب کا نظام انصاف قانون سازی ، اصولوں اورفیصلوں پر مبنی ہے اور یہ انفرادی نوعیت کے فیصلوں کو مسترد کرتا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ سعودی عرب کی ایک عدالت نے جولائی میں رشوت ستانی، بدعنوانیوں اوراختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق پانچ مقدمات میں ماخوذ دو ججوں سمیت مختلف ملزموں کو قصور وار قرار دے کر لمبی قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنائی تھیں۔

عدالت نے رشوت لینے پر ایک جج کو چار سال قید اور ایک لاکھ 30 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی تھی۔اسی مقدمے میں دلال کا کردار ادا کرنے والے مجرم کو پانچ ماہ قید اور 20 ہزار ریال (5333 ڈالر) جرمانے کی سزا کا حکم دیا تھا۔

Leave a reply