افسوس کا مقام جن کو بار بار اقتدار ملا وہ آج اربوں ،کھربوں پتی بن کر بھی انڈیا کی بولی بول کربھارتی فوج، میڈیاکے ہیرو ہیں
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنماءمفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ اس وقت پوری پاکستانی قوم کو بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ بھارت مسلسل ایل او سی پر جارحیت کا ارتکاب کررہا ہے الحمد اللہ افواج پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیا ہے اور بھارتی افواج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری، مریم صفدر اور مولانا فضل الرحمن ذاتی مفادکی سیاست چھوڑ کر ملک و قوم کے لئے متحد ہو کر پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہوں۔
انہوں نے کہا بے حد افسوس کا مقام ہے جن کو بار بار اقتدار پلیٹ میں رکھ کر دیا گیا وہ آج اربوں ،کھربوں پتی ہیں اور انڈیا کی بولی بول کربھارتی فوج اور بھارتی میڈیا کے ہیروبنے ہوئے ہیں انہیں ان کے اسی بیانیے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام نے مسترد کردیاہے وہ اب الیکشن ہارنے پر چیخیں مارنے کی بجائے اپنی اداﺅں پر غور کریں اگرانہوں نے پاکستان مخالف بیانیہ نہ بدلا تو انہیں پورے پاکستان کے عوام مسترد کردیں گے انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ پوری قوم متحد ہو کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اگر بھارت جارحیت سے باز نہ آیا تو ایسا سبق پڑھائیں گے کہ اس کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔








