مانسہرہ جلسہ، کرسیاں لگ گئیں، مریم نواز کہاں پہنچ گئی؟

مانسہرہ جلسہ، کرسیاں لگ گئیں، مریم نواز کہاں پہنچ گئی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہماری تحریک ہی حکومت کے خلاف ہے،جلسے کیلئے حکومت کی اجازت کی ضرورت نہیں،

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو دبانے کی حکومتی ٹولے کی آگ نہیں بجھ رہینیب کے بعد اب اینٹی کرپشن کو ٹاسک سونپا گیا ہے،حکومتیں اپنے انجام کو پہنچنے سے پہلے ایسے ہی ہتھکنڈے استعمال کرتی ہیں،

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ دینے کے باوجود مسلم لیگ ن نے مانسہرہ میں جلسہ کے لئے پنڈال سجا لیا۔ کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ن لیگی کی رہنما مریم نواز، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور دیگر قائدین خطاب کرینگے۔ مریم نواز مانسہرہ جلسہ سے خطاب کرنے کے لئے اسلام آباد سے روانہ ہو چکی ہیں اور ہری پور انٹر چینج پہنچ چکی ہیں،مریم نواز کا ن لیگی کارکنان نے شاندار استقبال کیا

لیگی رہنما سابق وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا تھا ہمارا جلسہ پہلے سے طے تھا، اب روڑے اٹکائے جا رہے ہیں، پر امن جلسہ ہمارا جمہوری حق ہے، سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، جلسہ میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائیگا، شرکاء کو ماسک پہنائے جائینگے۔

مسلم لیگ ن کے خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جلسے کیلئے کنٹینر دینے کی بات کی تھی، اب کورونا کے پیچھے چھپ رہیں ہیں، حکومت کو گھربھیج کر ہی دم لیں گے، پشاور کا جلسہ ضرور ہو گا۔ مذاکراتی کمیٹی کو نہیں مانتے، حکومت اہل ہی نہیں تو کیا مذاکرات کریں، اللہ خیر کرے گا کورونا سے متعلق احتیاط کریںگے، ایس او پیز پرعمل کریںگے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کے 23 نومبر کے پشاور جلسے کو حکومت نے ابھی تک اجازت نہیں دی، حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو پی ڈی ایم رہنماوں سے مذاکرات کرے گی،

بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

طے کچھ ہوا، نواز شریف نے کچھ کہا، نواز شریف آرمی چیف پر الزامات کے ثبوت دیں،بلاول

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

ن لیگ نے جلسہ کی تیاریاں و انتظامات کر لیے ہیں، جلسہ گاہ میں کرسیاں لگنا شروع ہو گئی ہیں ،جلسہ سے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز خطاب کریں گی،مانسہرہ میں جلسہ سے ن لیگ کے دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے

Comments are closed.