چودھری پرویز الٰہی سے سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور کی ملاقات، چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت

چودھری پرویز الٰہی سے سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور کی ملاقات، چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت

باغی ٹی وی رپورٹ : سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور اکرم مسیح گل، اسلم پرویز گل نے ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیرت دریافت کی۔ اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نےکہا کہ اقلیتی برادری کا پاکستان کامثبت پہلو بیرون ملک اجاگر کرنے میں بڑا کر دار ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی وہاں پر پاکستان کے سفیر ہیں۔اکرم مسیح گل کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اعلیٰ آپ نے کرسچن برادری کے لیے جو کام کئے ان کی مثال نہیں ملتی۔آپ کے ورحکومت میں اقلیتوں کے لیے پہلی بار وزارت قائم کی گی۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارمینارٹی کے تعلیمی اداروں کو واپس کیا۔
چرچیز کی تعمیر و ترقی کیلئے فنڈز قائم کیے اور کچی آبادیوں کو مالقانہ حقوق دیئے۔
کرسچن مینارٹی تہہ دل سے آپ کے مشکور ہے۔

Comments are closed.