لاہور: علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پرقومی ،مذہبی اورسیاسی رہنماوں کا اظہارتعزیت،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خدام حسین رضوی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ،پاکستان کی مذہبی سیاسی شخصیات نے ان کی وفات گہرے دکھ کااظہارکیا ہے
علامہ خادم حسین رضوی کی وفا پراظہارافسوس کرتے ہوئے صوبائی وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک سچے عاشق رسول تھے اورعقیدہ ختم نبوت کے لیے انکی گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔ اور االلہ تعالٰی پسماندگان کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔
علامہ طاہراشرفی نے بھی ان کی وفات پرگہرے دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ ختم نبوت کے حوالے سے ایک متحرک شخصیت تھے، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاوید نے بھی ان کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ مرحوم ایک نیک اوراچھے انسان تھے اللہ ان کی صغیرہ کبیرہ غلطیوںکو معاف فرما کرجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے