لاہور:ن لیگ میں توڑپھوڑ جاری مزید 8 ارکان اسمبلی نے حکومت سے رابطے کرلیے،اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کا بقیہ وجود بھی خطرے سے دوچارہونے لگا،

ذرائع کے مطابق 8 مزید ن لیگی ارکان اسمبلی نے پی ٹی آئی کی حکومت سے رابطے کیئے ہیں،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان ارکان کا کہنا ہے کہ وہ ن لیگ کی مشکل دشمن پالیسیوں سے بیزاری کا اعلان کرتے ہیں اورصوبے کی ترقی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا بھرپورساتھ دینے کے لیے تیار ہیں

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈیڑھ درجن سے زائد ن لیگی ارکان اسمبلی پارٹی قیادت کی پالیسیوں کی وجہ سے پارٹی کوچھوڑ کرحکومت سے رابطے بحال کرچکے ہیں

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ن لیگ کی صفوں میں بےچینی پھیل گئی اورامکان یہی ہے کہ اگلے چند دنوں تک مزید ارکان اسمبلی پی ٹی آئی کا حصہ بن جائیں گے

Shares: