کے پی میں ن لیگ کے وجود کوخطرات لاحق ہوگئے،اہم شخصیات نےبغاوت کردی

بنوں: کے پی میں ن لیگ کے وجود کوخطرات لاحق ہوگئے،اہم شخصیات نے بہت بڑی بات کہہ دی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب اوربلوچستان کی طرف کے پی میں بھی ن لیگ کے بانی قائد نوازشریف کے ریاست مخالف بیانیے کے خلاف کے پی کے لیگی کارکنان اوررہنماوں نے بغاوت کردی

ذرائع کے مطابق آج خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے عہدیداروں نے نوازشریف کے فوج مخالف بیانیے کو مسترد کردیا۔مسلم لیگ ن کے نائب صدر ملک عمران اللہ کے ہمراہ مشترکہ کانفرنس میں ملک عمران اللہ کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف کے فوج مخالف بیانیے سے مسلم لیگ ن کے کارکنان کی دل آزاری ہوئی اور اُن کا دل ٹوٹ گیا، ہمارے آباؤ اجداد کا تعلق مسلم لیگ ن سے رہا ہے مگر ماضی میں کبھی ریاستی اداروں کے خلاف اس قسم کا پروپیگنڈا نہیں کیا گیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’فوج مخالف بیانیے کی وجہ سے نواز شریف کا حال بھی بانی ایم کیو ایم کے جیسا ہوگا، مسلم لیگ ن کے بزرگ اور سینئر سیاستدانوں کی نواز شریف کے بیانیے پر خاموشی سوالیہ نشان ہے‘۔

ملک عمران اللہ کا کہنا تھا کہ ’راجہ ظفرالحق، سعد رفیق، ظفر جھگڑا، سردار مہتاب عباسی، حنیف عباسی نے بھی مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ یہ لیگی رہنما قومی سوچ اور جمہوریت پسند ہیں جو پارٹی کو فعال رکھنا چاہتے ہیں‘۔

لکی مروت کے ضلعی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ’ کارکن پارٹی کی معاشی پالیسیوں کے ساتھ ضرور ہیں لیکن نوازشریف کے بیانیے کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ نوازشریف اور بھارتیہ جنتا پارٹی پاکستان کے خلاف ایک جیسی زبان بول رہے ہیں‘۔

ضلعی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’ہماری نسلیں پاکستان، افواج پاکستان اور عسکری اداروں کے ساتھ کھڑی تھیں اور آئندہ بھی کھڑی رہیں گی، ملک کے اندر اگر غدار پیدا ہوجائیں تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اس لیے ہمیں پاکستان مخالف بیانیے کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا‘۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر لیاقت خان اور جنرل سیکریٹری تاج ولی سمیت دیگر عہدیداران نے بھی نوازشریف کی تقاریر اور بیانیے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا۔

Comments are closed.